Saturday, May 18, 2024

امریکا اور اُس کے اتحادیوں نے شام پر نہیں بلکہ امن پر بمباری کی ، روسی وزیر خارجہ

امریکا اور اُس کے اتحادیوں نے شام پر نہیں بلکہ امن پر بمباری کی ، روسی وزیر خارجہ
April 21, 2018
ماسکو (92 نیوز) روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف نے کہا کہ امریکا اور اُس کے اتحادیوں نے شام پر نہیں بلکہ امن پر بمباری کی ہے۔ سرگئی لاروف نے ماسکو میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام سٹیفان ڈی مستورا کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہم جنیوا مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے تھے۔ مذاکرات میں آئینی اصلاحات پر بات ہونا تھی جس میں تمام شامی فریقین حصہ لینے والے تھے ۔ اس سے قبل روسی میڈیا کو انٹرویو میں سرگئی لاروف نے کہا کہ حملے کے وقت اتحادی ممالک نے روس کی جانب سے کھینچی گئی سرخ لائن عبور نہیں کی ۔ لاروف نے مزید کہا روس اور امریکا میں جنگ کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی پیوٹن اور ٹرمپ ایسا ہونے دیں گے ۔