Tuesday, April 30, 2024

امام کعبہ ڈاکٹر شیخ الغامدی کل نماز جمعہ فیصل مسجد اسلام آباد میں پڑھائیں گے

امام کعبہ ڈاکٹر شیخ الغامدی کل نماز جمعہ فیصل مسجد اسلام آباد میں پڑھائیں گے
April 30, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)امام کعبہ ڈاکٹرشیخ خالد الغامدی کل نمازجمعہ فیصل مسجد اسلام آباد میں پڑھائیں گے۔ جس میں صدر مملکت ممنون حسین اوراراکین پارلیمنٹ بھی شرکت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر شیخ خالد الغامدی کل نماز جمعہ فیصل مسجد میں پڑھائینگے۔ امام کعبہ جمعہ کا خطبہ بھی دینگےنمازجمعہ پڑھنےکیلئےصدرمملکت ممنون حسین،وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اسلامی ممالک کے سفیراورجڑواں شہرکے شہری شرکت کرینگے۔ فیصل مسجد انتظامیہ نےنمازیوں کوہدایت کی ہے کہ وہ نمازجمعہ پڑھنے کیلئےدن بارہ بجے تک پہنچ جائیں۔ اس موقع پرسیکورٹی اورٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے جائینگے۔