Tuesday, April 30, 2024

الیکٹرونکس کی دکان پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92نیوز کو موصول

الیکٹرونکس کی دکان پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92نیوز کو موصول
November 1, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان میں الیکٹرونکس کی دکان پر ڈکیتی کی واردات،ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 60 سے زائد مرد و خواتین لاکھوں روپے کا سامان اور 13 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے،92 نیوز نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ تفصیلات کےمطابق حسن پروانہ چوک پر واقع الیکٹرونکس کی دکان میں صبح پانچ بج کر انچاس منٹ پر 60 کے قریب مردوخواتین داخل ہوئے اور انہوں نے ہتھوڑوں کی مدد سے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان اور تیرہ لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر لوٹ مار کرنے والے مردوخواتین کو دیکھا جا سکتا ہے،جنہوں نے 20 منٹ سے بھی کم وقت میں پوری دکان خالی کی اور ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔