Tuesday, April 30, 2024

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات اور امیدواروں کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات اور امیدواروں کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار
July 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات اور امیدواروں کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام خط بھی لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ پنجاب  کے  کئی علاقوں میں امیدواروں کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاعات ہیں۔ نارووال اور ملتان میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ صوبائی حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔ نگران صوبائی حکومت، انتظامیہ اور پولیس صاف شفاف اور پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے اقدامات کرے۔ خط کی کاپی دیگر تین وزراء اعلی اورچیف سیکریٹریز کو بھی ارسال کر دی گئی ۔