الیکشن 2018 کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی دو بیویوں والوں کو سامنے لے آئے
اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن 2018 کو تبدیلی کا سال کہا جا رہا ہے اورعام انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی دو بیویوں والے چھپے سیاستدانوں کو بھی سامنے لے آئے ، پاکستان پیپلزپارٹی ، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے متعدد رہنما دو بیویوں والے سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ۔
ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا ذکر کیا ہے ، تہمینہ درانی اور نصرت شہباز سابق وزیر اعلیی پنجاب شہباز شریف کی بیویاں ہیں۔
شہباز شریف کے بعد ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف بھی دو بیویوں کے خاوند ہیں ، رابعہ شہباز اور مہرو النسا حمزہ شہباز کی ازواج ہیں ۔
سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا انکشاف کیا، غزالہ رفیق کے علاوہ شفق حرا بھی خواجہ سعد رفیق کی بیوی ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جمشید اقبال چیمہ دو بیویوں کے خاوند ہیں ، مسرت جمشید اور نسیم چیمہ جمشید اقبال چیمہ کی ازواج ہیں۔
پیپلزپارٹی کے زبیر کاردار نے بھی دو شادیاں کی ہیں ، صبا زبیر اور باہید اختر زبیر کاردار کی شریک حیات ہیں جبکہ ن لیگ کے رانا مبشر اقبال کی بیویوں کے نام ہیں شازیہ مبشر اور نائلہ مبشر ۔
مزہبی رہنما ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے بھی دوشادیاں کی ہیں ، نصرت بی بی اور طاہرہ حبیب ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی شریک حیات ہیں ۔