Friday, September 20, 2024

'الطاف حسین کیخلاف ثبوتوں کی ریکارڈنگ سکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس ہے '

'الطاف حسین کیخلاف ثبوتوں کی ریکارڈنگ سکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس ہے '
March 3, 2016
کراچی (92نیوز) سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کے تہلکہ خیز انکشافات نے ایم کیو ایم کی در و دیوار ہلاکر رکھ دیں۔ انہوں نے کہا الطاف حسین‘ محمد انور اور ایم کیو ایم رہنماو¿ں نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی عمران فاروق قتل کیس کے بارے تفتیش میں سب کچھ اگل دیا۔ الطاف حسین اورایم کیوایم کے ”را“ کاایجنٹ ہونے کا پتہ اسکاٹ لینڈ یارڈکی تفتیش میں چلا۔ تفصیلات کے مطابق سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے عمران فاروق قتل کیس اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کی متحدہ کے قائد سے تفتیش کی تمام الجھی گتھیوں کو سلجھا کر رکھ دیا۔ کہنے لگے کہ الطاف حسین، محمد انوراوردیگر ایم کیوایم کے رہنماو¿ں نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے سب کچھ اگل دیا ہے۔ اسکاٹ لینڈیارڈ کے پاس الطاف حسین کی تین دن کی ریکارڈنگ ہے۔ متحدہ کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ عمران فاروق کی شہادت کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کے گھر سے تفتیش شروع کی اور دستاویزات پر مبنی ثبوت ٹرک میں ڈال کر لے گئے۔ سنسنی خیزانکشافات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ الطاف حسین اورایم کیوایم کے ”را“ کاایجنٹ ہونے کا پتہ اسکاٹ لینڈ یارڈکی تفتیش میں چلا جس کے دستاویزی ثبوت بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس ہیں۔