Tuesday, April 30, 2024

اقوام متحدہ میں کشمیر کی تاریخ پر تصویری نمائش کا انعقاد

اقوام متحدہ میں کشمیر کی تاریخ پر تصویری نمائش کا انعقاد
February 5, 2020
نیویارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں کشمیر کی تاریخ پر تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس  میں سلامتی کونسل میں کشمیر پر ہونیوالے تاریخی اجلاسوں کی تصاویر شامل ہیں۔ نمائش کا مقصد کشمیر کے حل میں سلامتی کونسل کے تاریخی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ نمائش یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ہونیوالی تقریبات کا حصہ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقبل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے تصویری نمائش سے مسئلہ کشمیر کی تاریخی حیثیت اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ سلامتی کونسل کا کشمیر کے مسئلے میں اہم کردار رہا ہے۔ منیر اکرم نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد اور کشمیریوں کو حق خوداردیت دینا ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔ پاکستان ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو پرزور طریقے سے اٹھاتا رہے گا۔