Tuesday, April 30, 2024

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا پہلا دورہ پاکستان ملتوی

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا پہلا دورہ پاکستان ملتوی
July 26, 2020
نیویارک (92 نیوز) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا پہلا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر کو پیر کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وولکن بوز کرنے وزیراعظم، وزیر خارجہ سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔ وولکن بوزکر کا دورہ لاجسٹک وجوہات کے باعث ملتوی ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، امید ہے آپ کا آئندہ دورہ پاکستان انتہائی مفید اور تعمیری ہو گا۔ وولکن بوزکر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ستمبر میں 75ویں اجلاس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔