Thursday, September 19, 2024

اقلیتوں نے بھی جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا

اقلیتوں نے بھی جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا
August 14, 2018
لاہور( 92 نیوز) ملک بھر میں اقلیتوں نے بھی جشن آزادی  بھر پور طریقے سے منایا ، کئی شہروں میں تقاریب  کا انعقاد کیا گیا  اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں ۔ تقاریب میں  اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ حسن ابدال میں سکھ کمیونٹی نے جشن آزادی منانے کے لئے شاندار تقریب  کا انعقاد کیا  ، تقریب میں بچوں نے پاکستانی پرچم تھامے شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب کے شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ،تقریب میں ڈی پی او حسن ابدال اور ڈی سی نے بھی شرکت کی ۔ مسیحی برادری کی جانب سے دادو  میں  جشن آزادی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا  جس میں مختلف اسکولوں کے طلبا نے ملی نغمے پیش کر کے سب کے دل موہ لئے  ،  وطن سے محبت پر مشتمل ٹیبلوز کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا ، تقریب  کے اختتام پر ریلی کا نعقاد بھی کیا گیا جبکہ شرکا ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے ۔ ننکانہ صاحب میں سکھ برادری نے جشن آزادی کے حوالے سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ گوجرنوالہ میں  مسیحی برادری کی جانب سے سینٹ پال چرچ میں جشن آزادی کی تقریب کاخصوصی اہتمام  کیاگیا،تقریب میں قومی ترانے کی خوبصورت دھن کے ساتھ پرچم کشائی کی گئی ۔