اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کے لیے اضافی فنڈز منظور
اسلام اباد (92 نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کے لیے اضافی فنڈز منظور کر لیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل سکیورٹی ڈویژن کے لیے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ایرا کے لیے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ پی آئی اے کو کورونا سے نمٹنے کے لیے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ آزاد کشمیر کو سال دو ہزار اکیس بائیس کے لیے گندم دینے کی بھی منظوری دی گئی۔