Tuesday, April 30, 2024

اقتصادی تھنک ٹینک کی قرضوں پر سود کی شرح 9 فیصد سے کم کرنیکی تجویز

اقتصادی تھنک ٹینک کی قرضوں پر سود کی شرح 9 فیصد سے کم کرنیکی تجویز
April 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اقتصادی تھنک ٹینک نے قرضوں پر سود کی شرح 9 فیصد سے کم کرنے کی تجویز دیدی، پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دینے کی تجویز بھی پیش کردی۔ کم آمدن اور چھوٹے کاروبار کو فائدہ پہنچانے کیلئے اقدامات اور قرضے دینے کیلئے بینکوں کو تعاون کی تجاویز بھی دی گئیں بینکوں کو قرضے جاری کرنے کے لیے رقوم کی مد میں تعاون اور مارکیٹ میں ڈیماند اور سپلائی کی صورتحال کی بہتری کے اقدامات تجویز کیے گئے۔ زراعت میں سرمایہ کاری اور فصلوں کو فوری اٹھانے کے لیے چھوٹے کاشتکاروں کی امداد پر زور دیا گیا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیل زر میں اضافے کے اقدام بڑئے بزنس مینوں اور ایکسپورٹرز کے لیے بیل آئوٹ پیکج کا جائزہ، روز مرہ استعمال کی اشیا پر سیلز ٹیکس 17 سے پانچ فیصد کرنے کی تجویزدی گئی۔ مارکیٹ میں مندی کے باعث ایف بی آر کے محصولات کو سہارا دینے کے اقدمات سامنے لائے گئے۔ ترقیاتی منصوبوں میں پرائیوٹ سیکٹر کی شرکت کی تجاویز بھی سامنے لائی گئیں۔ تیل کی قیمت میں کمی کے پیش نظر ایڈوانس خریداری کی تجویز بھی پیش کی گئی۔