افغانستان میں دو بم دھماکے ، 19افراد ہلاک ، متعدد زخمی
کابل (92 نیوز) افغانستان میں دو بم دھماکوں سے کم از کم 19افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ پہلا دھماکہ کابل سے غزنی جانیوالی بس کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے ہوا جس میں خواتین سمیت 9افراد مارے گئے ۔
دوسرادھماکاکابل کے علاقے دشت برچی میں ہوا جس میں 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔