Tuesday, April 30, 2024

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے نقصان ہوا ، شبر زیدی

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے نقصان ہوا ، شبر زیدی
July 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے نقصان ہوا۔ شبر زیدی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں تقریب میں ٹیکسیشن تک محدود رہنا چاہو گا ۔ پاکستان میں سیونگ ریٹ بہت کم ہے لیکن پاکستانیوں نے جو پاکستان سے باہر جمع کیا وہ کم نہیں ۔ انہوں نے کہا ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے تاہم بہت سے مواقع بھی موجود ہیں ۔ چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی بولے کہاجا رہا ہے کہ پاکستان میں چیزیں درست سمت نہیں جارہی ۔ ہم نے ایک سٹڈی کی تو دیکھا کہ تمام کلائنٹس ہر سال 25 فیصد منافع کما رہے ہیں ۔ کچھ لوگوں کے لیے پاکستان بہت اچھا اور کچھ کیلئے بہت برا بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں صنعتوں کو ختم کرکے تجارت کو فروغ دیا گیا۔ پاکستان جوتے بھی درآمد کرتا ہے کیونکہ پاکستان کی صنعت بند ہو رہی ہے۔ پاکستان میں المیہ ہے کہ اصل آمدنی پر ٹیکس نہیں لیا گیا۔