افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر جنگ بندی کی اپیل کر دی
کابل (ویب ڈیسک) افغان ذرائع کے مطابق طالبان نے عید الفطر کے موقع پر جنگ کی اپیل کی ہے۔ جنگ بندی کی اپیل طالبان کی سابق حکومت کے وزیر خزانہ اور ملا عمر کے قریبی رشتہ دار ملا معتصم آغا نے کی ہے۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد پہلی بار طالبان نے جنگ بندی کی بات کی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا اگلا دور پندرہ روز میں متوقع ہے۔
طالبان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات اور مسائل کی تحریری فہرست دیں۔ طالبان کوئی باہر کے لوگ نہیں، افغان ہیں، بھائی ہیں۔ اشرف غنی نے کہا کہ ہر مسئلہ کا حل مذاکرات ہیں، طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات بڑی کامیابی ہے۔