افغان جنگ اس طرح ختم نہیں کرسکے جس طرح چاہتے تھے، پینٹاگان حکام
واشنگٹن (92 نیوز) پینٹاگان حکام نے امریکی سینیٹ کمیٹی میں اعتراف کرتے ہوئے کہا افغان جنگ اس طرح ختم نہیں کرسکے جس طرح چاہتے تھے۔
سیکرٹری دفاع جنرل مارک ملی کا کہنا تھا افغانستان سے انخلا میں توسیع سے امریکیوں کیلئے خطرات بڑھ جاتے۔ افغان قومی فوج کے اتنی جلدی ختم ہونا توقعات کے برعکس تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ معاہدے سےفوج کا مورال متاثر ہوا، اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے2500 امریکی میرینز افغانستان میں رکھنے کیلئے کہا تھا۔