افریقی شخص کی جنگلی چیتے سے دوستی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل
کیپ ٹاؤن ( 92 نیوز )افریقہ شخص کی جنگلی چیتے سے دوستی کی ویڈیو انٹر نیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔اس شخص نے دنیا کے سب سے نرم و نازک مگر خطرناک جانور کا تکیہ بنا لیا ہے ۔
یہ شخص اور اس کا جنگلی جانور دوست سے اس قدر مانوس ہیں کہ دونوں دن رات ایک ساتھ ہی رہتے ہیں۔
چیتا بڑےمزے سےتکیہ بن کرلیٹ جاتاہے اور یہ شخص اس پر سر رکھ کر بے فکری سے سو جاتا ہے ۔