اسکردو میں شعرا نےجمی ہو ئی جھیل پر مشاعرہ کروا کر نئی روایت قائم کردی
اسکردو ( 92 نیوز ) اسکردو میں شعرا نےجمی ہو ئی جھیل پر مشاعرہ کروا کر نئی روایت قائم کردی ۔ منفی 5سینٹی گریڈ تک پہنچے سرد ماحول کو شعرا نے بیت بازی سے گرما دیا ۔
اسکردو شہر سے۲۰ کلو میٹر دور شعراء نے محفل سجا ئی گئی ، منفی پانچ سینٹی گریڈ تک درجہ حرار ت تو گرگیا مگر مقامی زبان کے اشعار نے سننے والوں کو موسم کی شدت بھلا دی ۔
ان دنوں جربہ ژھو جھیل کا پانی شدید سردی کے باعث پوری طرح جم چکا ہے اور ہر طرف برف ہی برف ہے ، جس کے باعث جھیل کا حسن دوگنا ہو گیا ہے ۔