Tuesday, April 30, 2024

اسلحے کی نمائش پر منظور وسان کیخلاف کارروائی کی سفارش

اسلحے کی نمائش پر منظور وسان کیخلاف کارروائی کی سفارش
June 28, 2018
خیرپور( 92 نیوز ) انتخابی مہم کے دوران  اسلحے کی نمائش نواب منظور وسان کو مہنگی پڑ گئی ۔ ایس ایس پی خیرپور نے اسلحے کی نمائش کرنے پر جیالے امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی  کی سفارش کر دی ۔ ایس اس پی خیرپور کی جانب سے لکھے گئے خط میں  کہا گیا کہ نواب وسان نے مسلح افراد کے ساتھ پیر گوٹھ میں سڑک بلاک کی ، خط کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔