اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کے پنجرے میں آگ لگانے سے آخری شیر بھی مر گیا
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے جانور منتقل کرنے کے دوران بد انتظامی کا واقعہ پیش آیا۔ پنجرے میں آگ لگانے سے آخری شیر بھی مر گیا۔
شیر کو کچھار سے نکالتے وقت عملے نے بد انتظامی کی انتہا کر دی ۔ شیر کو کچھار سے نکالنے کے لئے عملے نے آگ لگائی اور ڈنڈوں سے ڈرانے کی کوشش کی ۔ عملے کی بدانتظامی کے باعث شیر زخمی ہوا اور ہلاک ہو گیا۔ شیر کو مرغزار چڑیا گھر سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا ۔
ذرائع کے مطابق جانوروں کی منتقلی کے دوران تین نیل گائے، ایک شتر مرغ اور شیرنی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہرن سمیت کئی جانور اور پرندے زخمی ہوئے ہیں ۔
دوسری جانب سے ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی کے لئے دستاویزات تیار ہو چکے ہیں۔ واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مرغزار چڑیاگھر کے جانوروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے۔