اسلام آباد نیو ائیرپورٹ کے افتتاح کی تاریخ بالآکر فائنل ہو گئی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) تاریخ پر تاریخ دینے کے بعد بالآخر اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ کے افتتاح کی حتمی تاریخ بھی دے دی گئی ۔
اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ کا افتتاح یکم مئی کو ہوگا، وزیر اعظم افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔
دوسری جانب افتتاحی تقریب کے کارڈز کی چھپائی میں تاخیر کے باعث دعوت نامے واٹس ایپ کے ذریعے جاری کر دیئے گئے ۔
تین مئی کو ایئرپورٹ ملکی اور غیر ملکی پروازوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔