Thursday, September 19, 2024

اسلام آباد میں گل داؤدی کے ڈیرے

اسلام آباد میں  گل داؤدی کے ڈیرے
December 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد میں آجکل گل داودی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، ساتھ ہی اکے بانا کا فن بھی شہریوں کی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ گل داؤدی پت جھڑ اور ابتدائی موسم سرما کا پھول ہے ، اس کے کئی رنگ’ نمونے اور 5 ہزار سے زائد اقسام ہیں۔ گل داؤدی ہر آنکھ کو دعوت نظارا بخشتا ہے ۔ گلِ داودی خوبصورت بناوٹ اور نیم دائرہ پتیوں کی بدولت عہد قدیم سے لے کر آج تک لوگوں کا من پسند پھول ہے۔ گل داؤدی کے بیج نہیں بنتے اس لئے اس کی جھاڑی کو ہی اگلے موسم کیلئے رکھنا پڑتا ہے۔ فارسی اور اردو شاعری میں گل داودی کو بہت زیادہ موضوع سخن بنایا گیا ۔ شہر بے مثال میں گل داودی کی نمائش اس کے چاہنے والوں کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ۔ سبھی اس کی لگن میں کھنچے چلے آتے ہیں ۔ گل داودی کی نمائش میں پھولوں کی سجاوٹ کے جاپانی فن ‘اکے بانا’ کو بھی شامل کیا گیا۔ اکے بانا   میں پھولوں کی تعداد کم جبکہ پتوں، ٹہنیوں، ڈنڈیوں اور گھاس کو بھی استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ہر ایک کی اپنی انفرادیت قائم رہے ۔ پھولوں کا تعلق صرف بہار سے ہی نہیں  ، موسم سرما میں بھی رنگ برنگے پھول کھلتے اور دل لبھاتے ہیں۔ تروتازگی اور خوبصورتی سے آنکھیں خیرہ کرتے یہ پھول خزاں میں بہار کی علامت ہیں۔