Thursday, September 19, 2024

اسلام آباد میں مقیم غیرملکیوں کے کوائف اکٹھے کرنے کا عمل مکمل

اسلام آباد میں مقیم غیرملکیوں کے کوائف اکٹھے کرنے کا عمل مکمل
April 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیرداخلہ کے حکم پر ہاوس ہولڈ سروے کے دوران اسلام آباد کے تمام رہائشی علاقوں میں مقیم غیرملکی افراد کے کوائف اکٹھے کرنے کا عمل مکمل ہو گیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سروے کے دوسرے مرحلے میں جمع شدہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال اور تصدیق کا عمل جاری ہے تاکہ اس ڈیٹا کو سکیورٹی کےلئے موثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔ وزیر داخلہ نے ہاوس ہولڈ سروے کے دوران اپنے کوائف نہ جمع کرانے والے 303گھروں میں رہائش پذیر غیرملکیوں کو اپنے کوائف جمع کرانے کے لئے 16مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد مذکورہ گھروں کے داخلی وخارجی راستے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے تھے۔ ڈیڈ لائن کے اختتام سے ایک گھنٹہ قبل ہی ان تمام غیر ملکیوں نے بھی اپنے کوائف مہیا کر دیے تھے جو گزشتہ کئی سالوں سے اس عمل سے گریزاں تھے۔ کوائف مہیانہ کرنے یا لاپتہ ہونے والے غیر ملکیوں سے متعلق میڈیا کے بعض حلقوں میں آنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔