Tuesday, April 30, 2024

اسلام آباد : فیسوں میں اضافے کے معاملے پر وائس چانسلر اور طلبا کے درمیان مذاکرات ناکام

اسلام آباد : فیسوں میں اضافے کے معاملے پر وائس چانسلر اور طلبا کے درمیان مذاکرات ناکام
December 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  قائد اعظم یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے کا معاملہ طول پکڑ گیا۔ وائس چانسلر اور طلبا کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے طلبا کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ تفصیلات کےمطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا نے فیسوں میں بے پناہ اضافے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا احتجاج کا سلسلہ دن بھر جاری رہا شام کو وائس چانسلر ڈاکٹر اشرف جاوید طلبا سے مذاکرات کے لیے آئے لیکن طلبا کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی نہ کرا سکے تو مشتعل طلبا نے انکی گاڑی روک کر شدید نعرے بازی کی طلبا نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ احتجاج کرنے والے طلبا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اچانک فیسوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کر دیا جو طالبعلموں کی پہنچ سے باہر ہے۔ طلبا نے احتجاج کے دوران کلاسز کا مکمل بائیکاٹ کیا جس سے تدریسی عمل معطل رہا طلبا کے احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی۔