Friday, September 20, 2024

اسلام آباد ، جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور چیف الیکشن کمشنر میں تلخ کلامی

اسلام آباد ، جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور چیف الیکشن کمشنر میں تلخ کلامی
February 21, 2018

اسلام آباد  ( 92 نیوز )  جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور چیف الیکشن کمشنر میں تلخ کلامی ہوگئی ، سردار رضا خان نے وجیہہ الدین اور ان کے وکیل کو چیمبر سے نکال دیا۔

الیکشن کمیشن میں عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن کے معاملے پر پارٹی چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس وجیہہ الدین اور الیکشن کمشنر کے مابین کیس کی سماعت ملتوی کرنے پر تلخ کلامی ہوئی۔ جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین احتجاج کرنے چیف الیکشن کمشنر کے کمرے تک پہنچ گئے ۔

 چیف الیکشن کمشنر نے جسٹس وجیہہ الدین اور ان کے وکیل کو کمرے سے باہر بھجوا دیا کہاآپ اونچی آواز میں بات کر رہے ہیں ،  پارٹی چیئرمین نے تلخی سے کہا یہ ریٹائرڈجج یہاں بیٹھ کر دوسری نوکریاں کر رہے ہیں ۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کیلئے بڑا افسوسناک دن ہے ، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتی۔ ریٹائرڈ لوگ یہاں چائے پینے بیٹھے ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس وجیہہ الدین موجود نہیں تھے اور دوسری پارٹی نے وقت مانگ لیا ۔