اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی پری مون سون اپنے جوبن پر ہے۔ رات گئے تیزہواؤں کے ساتھ جم کر بارش برسی ، جل تھل ایک ہو گیا۔ آندھی سے درخت اکھڑ گئے۔ صبح تک جاری بارش نے گرمی کو چلتا کیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ دلفریب موسم میں شہر کے قدرتی مناظر اور بھی حسین ہو گئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پوٹھوہار ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو گی۔