Tuesday, April 30, 2024

اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑ دی

اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑ دی
April 18, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑ دی۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ میں خزانہ کی وزارت چھوڑ دوں اور وزارت توانائی کا قلمدان سنبھالوں۔ مگر اب مزید کوئی وزارت نہیں لینا چاہتا۔

 اسد عمر نے کہا کابینہ میں آج رات یا کل صبح مزید تبدیلیاں ہونگی۔ دل کو تسلی ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے کچھ کیا ۔ بولے کہ نئے وزیرخزانہ سے کوئی امید نہ رکھیں کہ تین ماہ میں دودھ کی نہریں بہیں گی۔ آئندہ بجٹ مشکل ہوگا۔ آئی ایم ایف پروگرام کا اثر پڑیگا۔

 اسد عمر نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کی رضا مندی حاصل کرلی ہے کہ میں کسی بھی وزارت کا قلمدان نہیں سنبھالوں گا۔ میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کی بہترین امید ہیں اور انشااللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔