Tuesday, April 30, 2024

استور میں ایک دن کی برف باری کے بعد موسم صاف، کرنوں نے موسم خوشگوار کر دیا

استور میں ایک دن کی برف باری کے بعد موسم صاف، کرنوں نے موسم خوشگوار کر دیا
January 30, 2020
 استور (92 نیوز) استور میں ایک دن کی برف باری کے بعد موسم صاف ہو گیا۔ نیلے آسمان پر چمکتی کرنوں نے موسم خوشگوار کر دیا۔ استور کے بیشتر علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا ۔ سیاحتی مقامات راما، اللہ والی جھیل اور کالا پانی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ۔ برف پوش پہاڑ دلکش مناظر پیش کرنے لگے۔ موسم صاف ہوتے ہی برف میں محصور لوگ گھروں سے نکل پڑے۔ مارکیٹوں کا رخ کر لیا۔ کاروبار زندگی معمول پر آنے لگا۔ استور میں موسم صاف ہونے کے باوجود سردی کی لہر بدستور جاری ہے۔ بیشتر علاقوں میں سڑکوں کی بحالی اور ریلیف آپریشن بھی جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں کے لوگ 29 دن سے گھروں میں محصور ہیں۔