یہ واضح نہیں کہ محمد زبیر کوئی ریلیف مانگنے گئے تھے یا کوئی اور وجہ تھی ، خرم دستگیر
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے ابھی اس بات کا تعین ہونا باقی ہے کہ محمد زبیر آرمی چیف سے کوئی ریلیف مانگنے گئے تھے یا کوئی اور وجہ تھی۔
پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا حکومت پالیسی سازی میں مفلوج ہے۔
وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا سپہ سالار سے ملنے میں کوئی عار نہیں۔ واضح نظرآرہا ہے نوازشریف، مریم نواز اور شہبازشریف کے بیانیے میں بہت فرق ہے۔