Tuesday, April 30, 2024

اردو کے عظیم افسانہ نگارسعادت حسن منٹو کی آج ایک سو ساتویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

اردو کے عظیم افسانہ نگارسعادت حسن منٹو کی آج ایک سو ساتویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
May 11, 2019
 لاہور (92 نیوز) اردو کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی آج ایک سو ساتویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ان کی کاٹ دارتحریریں آج بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ اردو ادب میں آفاقی حیثیت کے حامل سعادت حسن منٹو کو اردو افسانہ نگاری کا بادشاہ تسلیم کیا جائے تو بے جا نہیں ہو گا۔ اپنی تحریروں میں تلوار جیسی کاٹ رکھنے والے سعادت حسن منٹو گیارہ مئی انیس سوبارہ کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ وہ تقسیم ہند کے وقت نقل مکانی کر کے لاہور آگئے۔ منٹوکا شمار ان افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے جنکی تحریریں آج بھی بڑے شوق سے پڑھی جاتی ہیں۔ انکے افسانوں میں موضوعاتی شدت پائی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو بولی سمجھی اور پڑھی جا تی ہے وہاں سعادت حسن منٹو کے خیالات اور مشاہدات موجود ہیں۔ منٹو کی تصانیف میں ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، ٹھنڈا گوشت ، دھواں ،آتش پارے، منٹو راما، منٹو کہانیاں، کھول دو، جیسی تصانیف شامل ہیں۔ سعادت حسن منٹو اٹھارہ جنوری انیس سو پچپن کو دنیا سے رخصت ہو گئے مگر انکی تحریریں آج بھی زند ہ ہیں۔