اداکارہ وماڈل افرا خان بھتہ مانگنے کے الزام میں گرفتار
لاہور (92 نیوز) اداکارہ اور ماڈل افرا خان کو بھتہ مانگنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
ماڈل افراخان نے بزنس مین کے ساتھ ویڈیو بنائی اورایک کروڑ روپے بھتہ مانگا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کےگرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق افرا خان بزنس مین سے اب تک 5 لاکھ روپے بینک میں ٹرانسفر کروا چکی تھی۔