Thursday, September 19, 2024

اداکار مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری سپرد خاک

اداکار مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری سپرد خاک
February 18, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) اداکار مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری کو شاہدرہ میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیاگیا ۔

معروف  ڈرامہ سیریل عینک والا جن  میں زکوٹا کا لازوال کردار ادا کرنے والے اداکار مطلوب  الرحمان  عرف منا لاہوری کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گی۔

 نماز جنازہ میں  فنکار برداری ، لاہور آرٹس کونسل کے عہدیدار اور عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے  منا لاہوری  کے اہل خانہ کو ایک لاکھ روپے کا امدای چیک دیا گیا۔

لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے مرحوم کے ورثا کی مزید  مالی امداد کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو سمری بھیج دی گئی ہے  ، منا لاہور ہفتے کی شب علالت کے باعث دار فانی سے کوچ کرگے تھے ۔