Tuesday, April 30, 2024

اختلاف صرف کرپشن پر‘ خارجہ امور میں ہم سب ایک ہیں : عمران خان

اختلاف صرف کرپشن پر‘ خارجہ امور میں ہم سب ایک ہیں : عمران خان
September 25, 2016
کراچی (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ اختلاف صرف کرپشن پر ہے۔ خارجہ پالیسی پر ہم سب ایک ہیں۔ کپتان نے بھارت کو صاف صاف بتادیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی ہوٹل میں تاجروں کی طرف سے دیئے گئے ناشتے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کراچی کی سیاست میں اچھے لوگ آنے سے ڈرتے تھے۔ الطاف حسین سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔ شہر میں دہشت گردی کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا۔ پڑھے لکھے لوگ اب شہر کی سیاست میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا احتساب ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتا ہے۔ وزیراعظم کرپٹ ہو تو وہ اداروں کو بھی تباہ کر دیتا ہے۔ بلاول بھٹو سمیت سب کو چاہئے کہ ملک کو مضبوط کیا جائے۔ عمران خان نے کہا جب ادارے آزاد ہوں گے تو عدلیہ بھی مضبوط ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ سیاست میں بڑی تحریکیں ہمیشہ کراچی سے ہی چلی ہیں۔