Tuesday, April 30, 2024

اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ

اثاثہ جات ریفرنس،  اسحاق ڈار کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ
July 10, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے اسحاق ڈار کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا، اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ کے اجرا کی منظوری نگران وزیر داخلہ دیں گے ۔ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر کیس  چل رہا ہے مگر سابق وزیر خزانہ اپنی حکومت کے دوران ہی علاج کی غرض سے لندن چلے گئے اور لوٹ کر واپس نہ آئے ۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست کو نامکمل قرار دے کر واپس کر دیا ہے ۔ ہر سماعت پر اسحاق ڈار کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جاتا جس کے مطابق وہ تندرست نہیں اور واپس نہیں آسکتے ، لیکن حالیہ عرصے میں سامنے آنے والی ویڈیوز میں اسحاق ڈار بالکل تندرست اور  بغیر سہارے کے چلتے نظر آئے  جس کے بعد میڈیکل سرٹیفکیٹ  پر بھی سوالات اٹھنے لگے ۔