Thursday, September 19, 2024

آپریشن ضرب عضب، شمالی وزیرستان کے 4304 مربع کلومیٹر علاقے پر حکومتی رٹ بحال: آئی ایس پی آر

آپریشن ضرب عضب، شمالی وزیرستان کے 4304 مربع کلومیٹر علاقے پر حکومتی رٹ بحال: آئی ایس پی آر
April 3, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) آپریشن ضرب عضب میں اب تک سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کا 4304 مربع کلومیٹر کا علاقہ کلئیر کرا لیا ہے۔ فروری میں شوال کا 640 مربع کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں جاری آپریشن میں سیکورٹی فورسز کو اہم کامیابیاں  حاصل ہوئی ہیں۔ شوال آپریشن کا آخری مرحلہ فروری میں شروع کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شوال کا 640 مربع کلومیٹر علاقہ کلیئر کرا لیا گیا۔ آپریشن کے دوران مانا، گرباز، لاتاکا اور مبروٹی کے علاقے کلیئر کر لئے گئے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں اب تک سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کا 4304 مربع کلومیٹر کا علاقہ کلئیر کرا لیا ہے۔ ان علاقوں میں حکومت کی رٹ مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران 9ہزار فٹ کی بلندی کی تمام چوٹیاں دہشت گردوں سے کلئیر کرا لی گئی ہیں۔ آپریشن کے آخری مرحلے میں 252 دہشت گردوں کو ہلاک، 160 کو زخمی کیا گیا جبکہ پاک فوج کے 8 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ڈی پیز کی واپسی پلان کے تحت جاری ہے۔ شمالی وزیرستان میں مختلف نوعیت کے 94 فیصد ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں اس وقت 153 منصوبے زیرتکمیل ہیں۔ شمالی وزیرستان میں اب تک 37 ہزار 12 خاندان واپس اپنے گھروں کو چلے گئے، آپریشن کے دوران پاک فوج کے 39 جوان زخمی بھی ہوئے۔