آصف زرداری طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل،دل کے ٹیسٹ بھی نارمل نہیں
کراچی ( 92 نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ، سابق صدر کواتوار کی سہ پہر طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خود والد کو لے کر اسپتال پہنچے ، اسپتال میں آصف علی زرداری کے ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری شوگر اور بلند فشار خون کے عارضے میں مبتلا ہیں ، دل کے ٹیسٹ بھی نارمل نہیں ۔