آسٹرین انجینئرز نے ہر گھنٹے بعد شکل بدلنے والی ٹیکنالوجی کی شاہکار عمارت بنا ڈالی
ویانا (ویب ڈیسک) آسٹریامیں ایک عمارت ایسی ہے جس کی دیواریں حرکت کرتی ہیں۔ یہ عمارت ہر گھنٹے بعد شکل بدل لیتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں کائیفیرٹیکنی شوروم نامی یہ عمارت کسی کوبھی حیران کرنے کے لیے کافی ہے جس کی دیواریں ساٹھ منٹ کے بعد خودکار طور پر اپنی شکل بدل لیتی ہیں۔
آسٹریاکے علاقے سٹیریا میں واقع اس عمارت کی تعمیر کے لیے ایسے پینلز کا استعمال کیا گیا جو خودکار طور پر حرکت میں آکر بلڈنگ کی شکل بدلتے ہیں۔ ہر گھنٹے بعد اگر اس عمارت کو دیکھاجائے تو اس کا بیرونی چہرہ تبدیل ہوتا نظر آئے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد درجہ حرارت اور سورج کی روشنی کو کنٹرول کرنا یا ان سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے مگریہ چیزاسے حیران کن بنا دیتی ہے۔
ان دیواروں کو خود بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے تاکہ اندر موجود افراد اسے اپنی مرضی کی شکل میں ڈھال سکیں۔ اس انوکھی عمارت کو دوہزار سات میں تعمیر کیا گیا جس کے باہر ایک سو بارہ دھاتی پینلز لگے ہیں جو اسے منفرد بناتے ہیں۔