Tuesday, April 30, 2024

آسٹریلین اوپن ٹینس ،سرینا،نواک، الیگزینڈر نے اپنے میچز جیت لئے

آسٹریلین اوپن ٹینس ،سرینا،نواک، الیگزینڈر نے اپنے میچز جیت لئے
January 17, 2019
سڈنی ( 92 نیوز ) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں زبردست مقابلے جاری ہیں ۔  سرینا ولیمز، نواک جوکووچ اور الیگزینڈر زیویرو نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ سال کے پہلے بڑے ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصاب شکن مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے کینیڈا کی یوجین باؤچرڈ کو ہرا کر تیسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔سرینا نے ایک آسان مقابلے کے بعد چھ دو اور چھ دو سے میچ اپنے نام کیا۔ عالمی نمبر ایک سربیا کےنواک جوکووچ کی فتوحات  کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں  اسٹار پلیئر نے فرانس کے جو ول فرائیڈ کے خلاف کامیابی سمیٹی ، جوکووچ کی جیت کا اسکور چھ تین، سات پانچ اور چھ چار رہا۔ جرمنی کے الیگزینڈرزیویرو نے بھی تیسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا لیا،  زیویرو نے ایک کڑے مقابلے کے بعد فرانس کے جیرمی کو ہرایا۔ زیویرو نے سات چھ ، چھ چار، پانچ سات، چھ سات اور چھ ایک سے میدان مارا۔