آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے مزید دو کیس سامنے آگئے
مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے مزید دو کیس سامنے آگئے ۔ مجموعی تعداد چھ ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ طاہر ممتاز خان کا کہنا ہے ظہیر برطانیہ سے پاکستان آیا تھا ۔ ظہیر کا ٹیسٹ پازیٹیو انے کے بعد اس کے گھر والوں کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ بنگریلہ میں ظہیر کے والد اور والدہ کا کرونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آگیا ۔ 4 مریض اس وقت ائیسولیشں وارڈ میں داخل ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر ڈی ایچ او بھمبر میرپور آزاد کشمیر نے کہا ضلع بھمبر میں بھی کورونا وائرس کے 2 مریض سامنے آ گے۔ 2 خواتین کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں ۔ کورونا مریضوں کا تعلق غازی گڑھا گاوں سے ہے۔ خواتین سراے عالمگیر میں ایک فوتگی پر گئی تتھی ۔