آرمی چیف کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ ، جنرل کارٹر نے استقبال کیا
لندن (92نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کادورہ کیا ہے جہاں پر برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل کارٹر نے آرمی چیف کا استقبال کیا ہے ۔ آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف،برطانوی ایئرچیف مارشل ،خطے کے لئے برطانوی نمائندے اورامریکی جنرل نے بھی ملاقاتیں کی ہے ۔ اس موقع پر برطانوی اعلیٰ عسکری حکام نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کوسراہا ۔