آرمی چیف نے 15خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد مسلح افواج پر حملوں، تعلیمی اداروں کی تباہی اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 41 فوجیوں، 4 عام شہریوں سمیت 45 افراد کو شہید کیا تھا۔
دہشتگردوں میں خیوال محمد ، صدام اللہ ، اظہار ، جان بچہ ، شرافت علی ، حبیب اللہ ، سیف اللہ ، زرمحمد ، الف خان ، مجاہد ،طارق علی ، اسرار احمد ، کلیم اللہ ، محمد رحمان اور فیاض اللہ شامل ہیں ۔