آرمی چیف سےبحرین کے نیشنل گارڈ کے سربراہ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
راولپنڈی(92نیوز) بحرین کے نیشنل گارڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی ، اس موقع پر بحرین کے نیشنل گارڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی شب و روز محنت سے خطے میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔