Thursday, September 19, 2024

آرمی چیف سے مصر کے سفیر کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے مصر کے سفیر کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
December 3, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر ی سفیر  نے ملاقات  کی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں متعین مصری سفیر احمد محمد فدل یعقوب نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں  علاقائی سکیورٹی ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔