آرمی چیف سے ازبک سیکرٹری سیکیورٹی کونسل کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبک سیکرٹری سیکیورٹی کونسل نے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ازبک وفد نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہا۔