آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
ریاض (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی بن عبد العزیز سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سکیورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی ۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد اور سعودی فوج کے سربراہ سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں افواج کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔