آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر احسان مصطفی کی ملاقات
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے سفیر احسان مصطفی کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خطے میں امن وامان اور سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔