Thursday, September 19, 2024

آرمی چیف بدھ کو سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر جائیں گے

آرمی چیف بدھ کو سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر جائیں گے
March 7, 2016
راولپنڈی (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف بدھ کو سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر جائیں گے۔ دورے کے دوران آرمی چیف سعودی عرب میں بیس ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کا جائزہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دی ہے۔ آرمی چیف 9مارچ سے سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے اور سعودی عرب میں جاری بیس ممالک کی فوجی مشقوں کا مشاہدہ کریں گے۔