Thursday, September 19, 2024

آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے ملک گیر ’’سرسبز وشاداب پاکستان‘‘مہم کا آغاز کردیا

آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے ملک گیر ’’سرسبز وشاداب پاکستان‘‘مہم کا آغاز کردیا
August 13, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر  جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے ملک گیر سرسبز و شاداب پاکستان مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر  کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ ملک گیر مہم کے دوران صرف آج کے روز میں 20 لاکھ پودے لگائے گئے ۔ سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے تحت  اس 14 اگست کو  جھنڈے کے ساتھ ایک پودا لگانے کی ترغیب دی جارہی ہے کہ تا کہ پاکستان حقیقی ہریالی  کا مرکز بن سکے ۔