Thursday, September 19, 2024

آج یکم اپریل ... بیوقوف بننے سے گریز کریں

آج یکم اپریل ... بیوقوف بننے سے گریز کریں
April 1, 2016
لاہور (92نیوز) لوگوں کوبے وقوف بنانے کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ شہری ہوشیار رہیں کیونکہ لوگ طرح طرح کے جھوٹ بول کر آج آپ کو پریشان کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج یکم اپریل ہے۔ لوگ آپ کو فول بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ دوستوں، عزیز رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے آنے والی کسی بھی اطلاع یا فون کال پر یقین کرنے سے پہلے اس کی تحقیق کرلیں۔ کوئی بھی جھوٹی خبر آپ کی خوشیوں کو روند سکتی ہے یا آپ کوکوئی بڑا صدمہ دے سکتی ہے۔ یورپ سے شروع ہونے والا یہ تہوار اب ساری دنیا میں مقبول ہو چکا ہے۔ اپریل فول جھوٹ، فریب اور لغویات کو فروغ دینے والا عمل ہے اور ہر مذہب ایسی چیزوں سے دور رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمیں اس تہوار سے دور رہنا چاہئے اور جھوٹ بول کر دوسروں کو پریشان کرنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ایک چھوٹا سا عمل کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔