Saturday, May 18, 2024

آئی سی سی کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 کی میزبانی واپس لینے کیلئے بھارت کو وارننگ

آئی سی سی کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 کی میزبانی واپس لینے کیلئے بھارت کو وارننگ
May 27, 2020
 دبئی (92 نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ دو ہزار اکیس کی میزبانی بھارت کے ہاتھوں سے نکلنے لگی۔ آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 کی میزبانی واپس لینے کے لیے بھارت کو خبردار کر دیا ۔ ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر آئی سی سی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی حکومت سے ایونٹ میں ٹیکس چھوٹ لینے میں ناکام رہا تو اس سے میزبانی واپس لینے کا حق رکھتے ہیں۔ انڈین کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو 18 مئی تک ٹیکس  استثنی  کے شواہد پیش کرنا تھے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ ایسا نہیں کرسکا اور کوروناوائرس کی آڑ میں آئی سی سی سے 30 جون تک توسیع کی درخواست کی لیکن  انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ بھارت میں عالمی ایونٹس پر پہلے ٹیکس سے  استثنیٰ حاصل تھا لیکن 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی حکومت نے ٹیکس کاٹ لیا تھا۔ بھارت نے 2021 میں ٹی ٹوئنٹی اور 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا ہے۔