آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا باضابطہ اعلان کر دیا
دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا باضابطہ اعلان کر دیا، لیگ کا آغاز30 جولائی کو انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز سے ہوگا۔
ورلڈ کپ سپر لیگ کے ذریعے 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا ،ایونٹ میں آئی سی سی کی فل 12 ممبرز اور نیدر لینڈ کی ٹیم شامل ہو گی۔
سات ٹیمیں2023 ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔